30 مارچ ، 2021
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پورکو اپنے کم عمر بیٹے سے گاڑی چلوانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بچہ گاڑی چلا رہا ہے، علی امین گنڈا پور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر اب علی امین گنڈاپور نے جواب دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں لکھاکہ یہ میری اپنی زمین، میری اپنی گاڑی اور میرا اپنا بیٹا ہے، ٹریفک کے قوانین صرف سڑک، شاہراہ یا موٹروے پر لاگو ہوتے ہیں، اس لیے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
علی امین کی منطق پر سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس موٹر وے ذوالفقار چیمہ بھی حیران رہ گئے اور کہاکہ گاڑی وہی چلا سکتا ہے جس کے پاس لائسنس ہو، وزیر کے انداز سے تکبر چھلکتا ہے۔