2 پاکستانی کمپنیوں نے روسی کورونا ویکسین بنانے کی اجازت مانگ لی

دونوں کمپنیوں کی درخواستیں سرمایاکاری ڈویژن بھیج دی ہیں، نمائندہ روسی ڈپٹی ٹریڈ

کراچی: پاکستان کی 2 دوا ساز کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین اسپوٹنک 5 کی پاکستان میں تیاری کے لیے روس کو درخواستیں دے دی۔

نمائندہ روسی ڈپٹی ٹریڈ رسلان علیوف نے تصدیق کی ہے کہ 2 پاکستانی فارما کمپنیوں نے روسی ویکسین کی تیاری کی اجازت مانگی ہے اور ہم نے دونوں درخواستیں سرمایاکاری ڈویژن بھیج دی ہیں۔

رسلان علیوف کا کہنا ہے کہ انہیں روسی ویکسین کی موجودہ قیمت کا علم نہیں ہے، تاہم ویکسین تیاری کی شروعات میں کہہ دیا گیا تھا کہ قیمت تبدیل ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ایک مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے بھی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نے لیویزوں میپ ہارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی ہو گی۔

مزید خبریں :