پاکستان
13 فروری ، 2012

صدر کو استثنیٰ حاصل ہے،انصاف کی توقع ہے، فردوس عاشق اعوان

صدر کو استثنیٰ حاصل ہے،انصاف کی توقع ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کو مکمل استثنا حاصل ہے، صدر کو استثنا ہے اس لیے خط نہیں لکھا۔ سپریم کورٹ کے باہر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فرد جرم سے انکار کیا اور یہ انکا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کو بالادست بناتے ہوئے یہاں آئے ہیں، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر کا ٹرائل نہیں ہونے دینگے۔

مزید خبریں :