03 اپریل ، 2021
کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کے بعد رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں برآمدگی کرلی، 80 کروڑ روپے مالیت کے چاول کی ہیرا پھیری کے مرکزی ملزمان فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق 80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چُرانے والامل کا مالک نند لال ہی نکلا ، جس نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرضہ لیا ہوا تھا اس لیے اس نے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق بینکوں کی جانب سے چاول چوری کے خلاف 5 مقدمات درج کرائےگئے تھے ،چوری اور جعلسازی میں ملوث ملزم نند لال اوراس کا ساتھی آکاش کمار فرار ہیں،جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔