Time 03 اپریل ، 2021
پاکستان

آصف زرداری کا فضل الرحمان کو فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر مزاج پرسی کی اور کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد اختلافات سامنے آئے ہیں۔

وہی سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان بھی بیمار ہیں اور انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :