پاکستان
01 اکتوبر ، 2012

سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012کثرت رائے سے منظور

سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012کثرت رائے سے منظور

کراچی… سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012کو سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے بل پیش کیا جس کی حمایت میں 149 اراکین مخالفت میں 18 ووٹ آئے۔ اس دوران آرڈیننس کی مخالف جماعتوں سے اسپیکر کی ڈیسک کے سامنے احتجاج جاری رکھا اور آڑڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑنے والوں میں مسلم لیگ فنکشنل، اے این پی، نیشنل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق ہم خیال کے اراکین شامل تھے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں اجلاس شروع ہوتے ہی جام مدد علی، ماروی راشدی، نصرت سحرعباسی اور دیگر اراکین اجلاس میں بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باند کر شریک ہوئے۔ انہوں نے اسپیکر نثار کھوڑو کی کرسی کے عین سامنے زمین پر بیٹھ کر نعرے بازی کی۔ فنکشنل لیگ، ہم خیال گروپ، نیشنل پیپلزپارٹی اورق لیگ کے اراکین کا مطالبہ تھا کہ وہ انہیں اپوزیشن بینچ پر نشستیں الاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ دس روز قبل وزیر اعلیٰ کو ارسال کرچکے ہیں اور اس کی کاپی بھی سندھ گورنر کو بھیج دی ہیں اب اگر وہ قبول نہیں کرتے تو وہ کیا کرسکتے ہیں۔ اسپیکرنے کہاکہ جب تک استعفی منظورنہیں ہوتے آپ حکومت کاحصہ ہیں، ہم نے چار سال تک ایوان کو بہت عزت و احترام سے چلایاہے اس معاملے کا حل بھی اسی طرح نکالیں۔

مزید خبریں :