پاکستان

پیٹرول بحران، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پیٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 ڈاکٹر شفیع آفریدی کی جگہ ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کر دیےگئے جب کہ سیکرٹری پیٹرولیم میاں اسد حیا الدین تاحال عہدے پر برقرار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم نے چھٹی کے لیے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی ہے، وزیراعظم نے تاحال سیکرٹری پیٹرولیم کی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر شفیع آفریدی اور سیکرٹری پیٹرولیم میاں اسد حیاء الدین کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جب کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی ان کے عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :