کاروبار
Time 13 اپریل ، 2021

رمضان المبارک میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے دفتری اوقات جاری

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں اور  مالیاتی اداروں کے دفتری اوقات جاری کردیے۔

مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیرسے جمعرات 10سے 4  بجے  ہوں گے، پیر سے جمعرات دفتری اوقات کار میں 2 بجے سے 2:15  تک نماز کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعے کے دفتری اوقات کار 10 سے  ایک بجے تک  ہوں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق مالیاتی اداروں کے کاروباری اوقات پیر تا جمعرات 10 سے ڈیڑھ بجے ہوں گے جب کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کاروباری اوقات جمعے کے روز 10 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

مزید خبریں :