Time 14 اپریل ، 2021
پاکستان

رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط

فوٹو: فائل

رینجرز  اور کسٹم نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے ساڑھے 5 کروڑ  روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور کسٹم حکام نے کارروائیاں کشمور، کندھ کوٹ اور بلوچستان بارڈر پر کیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد سامان میں 1100 سے زائد کپڑے کے بنڈلز، 166 بنڈلز پیراشوٹ کلاتھ، 827 ٹائرز اور خشک دودھ کے پیکٹس بھی شامل ہیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ضبط کیا جانے والا سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :