پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

55 فیصد پاکستانیوں کی افطاری میں پہلی پسند فروٹ چاٹ قرار

عوامی آراء جاننے والے ادارے پلس کنسلٹنٹ نے رمضان المبارک کے حوالے سے پاکستانیوں کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں 2 ہزار سے زائد شہریوں نے رائے کا اظہار کیا جس کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں نے افطاری میں پہلی پسند فروٹ چاٹ کو قرار دے دیا جبکہ پکوڑے 52 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور سموسمہ و رول 24 فیصد کے ساتھ پسندیدگی میں تیسرے نمبر پر نظر آئے۔

افطاری میں پانی کے بعد 47 فیصد نے لال شربت کو سب سےزیادہ پسند کیا جبکہ 34 فیصد نے لیموں پانی اور 16 فیصد نے چائےکو افطاری میں ترجیح دی۔

سحری میں 72 فیصد پاکستانیوں نے سالن اور 50 فیصد نے روٹی کھانے کا کہا۔

مزید خبریں :