Time 14 اپریل ، 2021
پاکستان

لاہور میں دکانوں سے چینی غائب ہوگئی

لاہور میں چینی کا بحران شدت اختیارکرگیا، اکبری منڈی کے بعد ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر بھی چینی دستیاب نہیں۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی چینی بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے اور اکبری منڈی سےچینی نہ ملنے پر جنرل اسٹور مالکان خالی ہاتھ واپس آرہے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہےکہ جب منڈی سے چینی نہیں مل رہی تو گاہکوں کوکہاں سے دیں۔

اور تو اور یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے بھی چینی دینےکی انوکھی شرط رکھ دی ہے ، دو کلو چینی کے لیے 1500 روپےکا دیگر سامان خریدنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت چینی کی دستیابی فوری ممکن بنائے تاکہ وہ بڑھتی ہوئی گرمی میں ٹھنڈے مشروبات سے روزہ افطارکرسکیں۔

مزید خبریں :