پاکستان

حکومت کا مذہبی جماعت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک مذہبی جماعت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شیخ رشید، نورالحق قادری اور فواد چوہدری شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا اور مذہبی جماعت پر پابندی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے مذہبی جماعت سے متعلق پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید اور پیر نورالحق قادری کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر سکیورٹی اداروں کو سراہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز سمیت تمام اداروں نے بہترین کام کیا، ریاستی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔

مزید خبریں :