13 فروری ، 2012
لاہور… بھارتی وفاقی وزیر تجارت آنند شرما کا کہنا ہے کہ وہ امن اور سلامتی کا پیغام لائے ہیں، ان کی آمد سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے اور عوام کی آپس میں محبت پروان چڑھے گی۔بھارتی وزیر تجارت آنند شرما تین روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ وزیر تجارت امین فہیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر آنند شرما کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے تجارت کے علاوہ کشمیر سمیت تمام حل طلب ایشوز پر مثبت بات چیت اور ان کا ٹھوس حل چاہتا ہے۔ ان کے دورہ کے دوران نیگٹو لسٹ اور ویزا پالیسی پر بھی تفصیل سے بات ہو گی تجارتی گیٹ کا افتتاح موخر ہونے کے سوال پر بھارتی وزیر نے تسلیم کیا کہ نئے تجارتی گیٹ پر کام مکمل نہ کرنا ان کی حکومت کی سستی ہے۔