پاکستان
Time 18 اپریل ، 2021

آٹھویں تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر آٹھویں تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ملک میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا وبا کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز ایک دن چھوڑ کر لی جائیں گی تاکہ طلبہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :