کھیل
02 اکتوبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20:بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 153کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی 20:بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 153کا ہدف دیدیا

کولمبو…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں آج ہونے والے دوسرے اوراہم ترین میچ میں بھارت نے جیت کے لیے جنوبی افریقہ کو 153رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جواب میں بھارت کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 152کا مجموعہ ترتیب دیا۔بھارت کی جانب سے سریش رائنا سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے اور انھوں نے 45رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔جبکہ روہت شرما 25،یووراج سنگھ 21اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 23ناقابل شکست رنز بنائے۔بھارت کے سب سے کامیاب بیٹسمین ویرات کوہلی آج ناکام رہے اور وہ صرف دو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل اور رابن پیٹرسن نے دو دو جبکہ جیک کیلس نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کی فیلڈنگ کا معیار کافی خراب رہااور کئی فیلڈ کیچز ڈراپ کیے گئے۔

مزید خبریں :