Time 06 فروری ، 2025
پاکستان

کوئٹہ: 90 افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 5 افرادگرفتار کرلیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ  نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کےقطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔

مزید خبریں :