دنیا
Time 20 اپریل ، 2021

اقوام متحدہ نے امارات سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگ لیے

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے شہزادی لطیفہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا — فوٹو:فائل 

اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات سے اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگ لیے۔

جنیوا سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد بلا تاخیر فراہم کیے جائیں۔

اس کے علاوہ ماہرین نے شہزادی لطیفہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

گزشتہ دنوں بھی اقوام متحدہ کی جانب سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر اماراتی شاہی خاندان نے بیان دیا تھاکہ گھر پر شہزادی کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

اس سے قبل شہزادی نے ویڈیو پیغامات میں الزام عائد کیا تھاکہ 2018 میں ملک چھوڑنے کی کوشش پر والد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قید کر رکھا ہے۔

اس بیان کے بعد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :