پاکستان

7 روز میں معافی مانگیں، اسپیکرقومی اسمبلی کا شاہد خاقان کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کے طرزعمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئی اور انہوں نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیداکیا۔

خط کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے، مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر تصورہوگا کہ شاہدخاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مزید خبریں :