Time 22 اپریل ، 2021
پاکستان

کورونا ویکسین کے معاملے پر شاہد خاقان اور اسد عمر آمنے سامنے آگئے

کورونا ویکسین کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر  اسد عمر آمنے سامنے آگئے۔

اسلام آبا د میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پاکستان 23 کروڑ آبادی والا دنیا کا واحد ملک ہے جس کی حکومت آج تک ویکسین کا ایک ٹیکہ خرید نہیں سکی، خیرات کی ویکسین اپنے عوام کو لگا رہا ہے اور عوام اپنے پیسے سے ویکسی نیشن کرانے پر مجبور ہیں۔

  شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ این سی او سی کو بند کر دیں، دنیا کورونا پر قابو پا رہی ہے اور ہمارے ہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر سے منع ہی کر دیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  اسد عمر نے شاہد خاقان عباسی کے  بیان سے متعلق ردعمل میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے بولیں دو ٹکے کی تحقیق کرلیا کریں۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ اس وقت ویکسین کے لیے اعلان کردہ شیڈول دیا ہوا ہے، اخبار پڑھ لیا کریں تو انہیں بہت کچھ پتہ لگ جائےگا۔

مزید خبریں :