Time 24 اپریل ، 2021
پاکستان

لاہور کے اسپتالوں میں آکسیجن والے 16 سو بیڈ خالی پڑے ہیں، یاسمین راشد

صوبہ پنجاب پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں کورونا کے کم اور ہائی آکسیجن والے 16 سو بیڈ خالی پڑے ہیں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں صورتحال کنٹرول میں ہے، لاہور کے اسپتالوں میں کم آکسیجن والے 1164 بیڈ اور ہائی آکسیجن والے 445 بیڈ خالی ہیں جبکہ وینٹی لیٹر والے 87 فیصد بیڈ بھر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وینٹی لیٹر کے 33 بیڈ موجود ہیں اور 23 وینٹی لیٹر مزید لگائے جارہےہیں۔

یاسمین راشد کا کہناتھاکہ لوگ حالت بگڑنے پر اسپتال اس وقت آتے ہیں جب وینٹی لیٹر کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں چاہیے کہ سانس میں تھوڑی دشواری محسوس ہو تو فوری اسپتال آئیں، ہمارے پاس وافر تعداد میں بیڈز دستیاب ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب کو دو خوراک والی ڈھائی لاکھ ویکسین مل گئی ہے، مزید ڈھائی لاکھ ویکسین اتوار کو ملے گی۔

مزید خبریں :