29 اپریل ، 2021
لاہور کے علاقے مزنگ میں شہری نے ڈاکو کی دوڑ لگوا دی۔
ڈکیتی کی ناکام وارادت مزنگ تھانہ کے علاقے لٹن روڈ پر صبح سویرے ہوئی، سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو سڑک کنارے رکتا ہے، شہری پاس آیا تو ڈاکو نے اسے ڈرانے کے لیے سامنے دیوار پر فائر کیا، پھر موٹرسائیکل سے اتر کر شہری سے موبائل فون چھین لیا۔
ڈاکو جیب میں ہاتھ ڈالنے لگا تو شہری نے مزاحمت کر دی، چھینا جھپٹی کے دوران شہری نے ڈاکو سے پستول چھین لیا، جس پر ڈاکو پیدل بھاگ نکلا، ڈاکو فرار ہوتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ گیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے کر ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔