03 مئی ، 2021
وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں ایک اور وزارت لینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ اورتحریک انصاف میں رابطہ ہوا ہے، تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک اوروزارت کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینیئر وفاقی وزیر نے متحدہ قیادت کو پیغام پہنچایا تاہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے وزارت لینے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور کابینہ میں ایم کیو ایم کے 2 وزراء شامل ہیں۔