یاسر نے کس مقبول اداکارہ کی شادی کا اشارہ دیا؟

فوٹوفائل

کامیڈین و اداکار یاسر حسین نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کی شادی کا اشارہ دیا ہے۔

حال ہی میں یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کی گودبھرائی کی رسم کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، تصاویر وائرل ہونے کے بعد جوڑے کو شوبز کی اہم شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے بھی دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہوئے۔

اقراء یاسر کی وائرل تصاویر پر اداکارہ منال خان نے کمنٹ کرتے ہوئے یاسر کو صدقہ دینے کا مشورہ دیا۔

اسکرین گریب

بعد ازاں یاسر نے اداکارہ منال خان کا تبصرہ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’پھر تو 2 صدقے دینے ہوں گے ایک آپ کا اور ایک دولہا بھائی کا بھی ‘۔

یاسر کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے منال خان کی شادی کا اشارہ تصور کیا جارہا ہے  اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یاسر نے اپنی پوسٹ میں منال خان کی شادی کا اشارہ دیا ہے۔

فوٹوفائل

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کے اداکار محسن اکرام کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور رواں برس محسن اکرام ویلنٹائن ڈے کے روز انگوٹھی کے ہمراہ اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔ 

مزید خبریں :