سندھ بھر سے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف

سندھ پولیس نے صوبے بھر سے 341 لاپتہ افراد کی نئی فہرست سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔

پولیس نے لاپتہ افراد کی نئی فہرست تیار کرکے عدالت پیش کردی ہے جس کے مطابق کراچی رینج سے 307، حیدرآباد سے 17 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ سکھر رینج سے 9،  لاڑکانہ سے 7 اور میرپورخاص سے ایک شہری کی گمشدگی کی رپورٹس ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ویسٹ زون سے 128، ایسٹ زون سے 60 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :