05 مئی ، 2021
گوجرانوالا میں محکمہ صحت کے حکام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کےلیے لاہوری وینٹی لیٹرز حاصل کرنے پر مُصِر ہیں جب کہ گوجرانوالا ڈویژن میں اس وقت 96 وینٹی لیٹر خالی پڑے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں وینٹی لیٹرز 100 فیصد مریضوں سے بھرنے پر ڈپٹی کمشنرگوجرانوالا نے 40 وینٹی لیٹرز بھجوانے کے لیےصوبائی حکومت کو 28 اپریل کو خط لکھا تھا۔
خط میں چالیس کارڈیک مانیٹر اور چار ایکسرے مشین بھی مانگی گئی تھیں تاہم ہنگامی صورت کے باوجود لاہور سے وینٹی لیٹرز پہنچے اور نہ ہی کارڈیک مانیٹر اور ایکسرے مشین اسپتال پہنچ سکیں ۔
دوسری طرف گوجرانوالا ڈویژن میں 96 وینٹی لیٹرز خالی ہیں جن میں سےگوجرانوالا کے 10 وینٹی لیٹرز خراب ہیں ، جب کہ گجرات میں27،سیالکوٹ میں46، نارووال اورحافظ آبادمیں 4، 4 اور منڈی بہاؤالدین میں 5 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔
ایسے میں خط لکھنےکے7 روز بعد میں صوبائی حکومت کی جانب سے وینٹی لیٹرز نہ بھجوانا اور ڈویژ ن کی سطح پر خالی وینٹی لیٹرز کو استعمال میں نہ لانا حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔