10 اور 11 مئی کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے بینکوں کی مجاز برانچزکھلی رہیں گی

مجاز بینکوں کی 50 فیصد برانچز 10 مئی کو کھلیں گی،مجاز بینکوں کی بقیہ رہ جانےوالی 50 فیصد برانچز 11 مئی کو کھولی جائیں گی، اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 10 اور 11 مئی کو فارن ایکسچینج اورتجارتی سرگرمیوں کیلئے  بینکوں کی مجاز برانچزکھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجاز بینکوں کی 50 فیصد برانچز 10 مئی کو کھلیں گی،مجاز بینکوں کی بقیہ رہ جانےوالی 50 فیصد برانچز  11 مئی کو کھولی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  بینکوں کی برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید خبریں :