13 فروری ، 2012
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخو اکے صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اداروں کے مابین توازن بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتحار حسین نے کہا کہ عدلیہ ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ پشاورمیں سینٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں افراسیاب خٹک نے کہا کہ بڑے فیصلوں سے جمہوریت کے مضبوط اور کمزور ہونے کے امکانات و خدشات ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ تاہم دیکھنا ہے کہ فیصلے ماضی کی طرح نہ ہوں۔ انہوں نے کہا اداروں کے مابین توازن بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتحار حسین نے وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو بھی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے دائر ہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔