13 فروری ، 2012
اسلام آباد … پاکستان نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت غیرملکی اپنے وطن واپس جاکر نیا ویزا لگوانے کے، یا اس کی توسیع کرانے کے پابند ہوں گے، جبکہ موجودہ ویزوں کی تجدید 15 مارچ تک کرائی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں رحمان ملک نے بتایا کہ نئی پالیسی کی تشکیل کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے غیر ملکیوں کو خبردار کیا کہ جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں وہ وطن واپس جاکر نئے ویزے جاری کرائیں ورنہ 15 مارچ کے بعد انہیں ڈی پورٹ کردیا جائیگا، جس کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ شہباز بھٹی کیس میں مطلوب 2 ملزموں میں سے ایک ضیاء الرحمن کو دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جسے انٹرپول کے ذریعے جلد پاکستان لایا جائے گا۔