دنیا
Time 12 مئی ، 2021

ڈبلیو ایچ او نےکورونا پھیلنےکا ذمہ دار عالمی رہنماؤں کو قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت ( W.H.O) نے عالمی رہنماؤں کو کورونا کی وبا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

 ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دنیا نے اگر بروقت ایکشن لیا ہوتا تو کوویڈ کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی جانیں نہ جاتیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہےکہ چین نے 2019 کے اواخر میں کوویڈ وائرس کی فوری شناخت کرکے دنیا کو بتا دیا تھا لیکن چین کی وارننگ کو نظر انداز کر دیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہےکہ وبا کو پھیلنے سے روکنےکے وقت عالمی سیاسی قیادت غائب تھی ، فروری 2020 اہم ترین مہینہ تھا ، اگر اُس وقت سُستی نہ دکھائی جاتی تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے ۔

مزید خبریں :