اِس بار عید پر میٹھے میں کچھ نیا ہوجائے؟

فوٹو فائل

میٹھی عید میٹھی خوشیاں اپنے ساتھ لاتی ہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے فضا میں ہر طرف ایک مخصوص مہک بکھر گئی ہو ، ایسے میں میٹھا ہر گھر میں بننے کی روایت ہے۔

صبح سویرے جب بھی مرد حضرات عید کی نماز ادا کر کے گھروں کو لوٹتے ہیں تو ان کی نظریں ٹیبل پر رکھے شیر خورمے یا کھیر کی طرف ہوتی ہیں۔

ہر گھر میں مخصوص میٹھا بنایا جاتا ہے، عید کے پہلے دن زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں شیر بنائی جاتی ہے یا پھر سوئیاں۔

لیکن آج ہم آپ کے لئے منفرد ڈش لائے ہیں جو یقیناً بہت زیادہ عام نہیں، تو آئیے نظر ڈالتے ہیں آسان اور جھٹ پٹ ریسیپی پر۔

لوکی کی کھیر

آج کل لوکی مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے اور اس کی کھیر بنانے میں بھی زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا، عید کی صبح کم وقت میں جھٹ پٹ ریسیپی حاضر ہے۔

اجزاء:

دودھ: 2 کلو

چاول:1/2 کپ

چینی: 1 کپ

لوکی: 1 کپ کدوکش کی ہوئی

الائچی پاؤڈر: 1 چٹکی

ترکیب:

ایک پین میں دودھ ڈالیں اور کچھ منٹ گرم ہونے دیں پھر اس میں چاول شامل کرکے اچھی طرح چمچ چلائیں، جب چاول دودھ میں حل ہو جائیں تو اس میں کدوکش کی ہوئی لوکی شامل کرلیں اور ساتھ ہی چینی اور الائچی پاؤڈر بھی ڈال کر اسے پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب تمام اجزاء ایک دوسرے میں حل ہو جائیں اور کھیر کی شکل اختیار کرلیں تو چولہا بند کر دیں۔

اگر ضرورت ہو تو اس کھیر میں تھوڑا سا گرین فوڈ کلر شامل کرلیں اور لیجیئے مزے دار لوکی کی کھیر تیار ہے۔

مزید خبریں :