ڈی آئی خان کے کئی علاقوں میں کل روزہ رکھا گیا، آج عید منائی جا رہی ہے

فوٹو: فائل

کل پاکستان بھر میں عید الفطر کا پہلا روز تھا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں کل کا روزہ رکھا گیا تھا۔

ڈی آئی خان کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں کل کا روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جا رہی ہے، دونوں گاؤں کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

ڈی آئی خان کے دونوں گاؤں تحصیل پہاڑ پور اور یونین کونسل وانڈہ خان محمد میں واقع ہیں۔

سابق ناظم ڈیرہ اسماعیل خان اسماعیل خاں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں گاؤں 900 گھروں پر مشتمل ہیں۔

مزید خبریں :