انٹرٹینمنٹ
05 اکتوبر ، 2012

جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم’اسکائی فال‘کا تھیم سونگم ریلیز

جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم’اسکائی فال‘کا تھیم سونگم ریلیز

لاس اینجلس…این جی ٹی…جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم اسکا ئی فا ل کا تھیم سونگ ریلیز کردیا گیا ہے ۔اسکائی فال کے بولوں پر مبنی اس گانے کو24سالہ معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے خود ایڈیل نے پال ایپورتھ کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے۔چار سال بعد آنے والی بونڈ سلسلے کی23ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس نے دی ہے جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے رول میں موجود ہیں۔جان لوگن اور نیل پوروس کی تحریر کردہ نئی بونڈ فلم اسکائی فال میں ڈینیل کریگ جہاں بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے وہیں جیوئیر بارڈم بطور ولن راؤل سلوا کا کردار نبھائیں گے ۔ ایکشن اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 23ویں فلم اسکائی فال اس فر نچا ئز کے پچاس سال مکمل ہونے پر 26 اکتوبرکو سینما گھر وں کی زینت بنائی جائیگی جبکہ اس کا پریمئر23اکتوبر کو لندن میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :