کراچی میں پولیس کا خوف شہری کی جان لے گیا

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کے خوف سے بھاگنے والا شخص نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں پولیس کا خوف شہری کی جان لے گیا اور فیڈرل بی ایریا شاہ خالد کالونی میں پولیس سے ڈر کر بھاگنے والا شہری گجر نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

 ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے یونس کو نالے میں گرنے کےبعد اوپر سے پتھر مارے جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور وہ ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ہلاک ہونے والے محمد یونس کے بھائی محمد حنیف کے مطابق یونس صبح ناشتے لینے گھر سے نکلا تھا اور دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران سمن آباد تھانے کی موبائل منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے موقع پر پہنچی تو بھگدڑ مچ گئی۔

دوسری جانب پولیس افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سمن آباد پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں کے مطابق یونس بھاگتے ہوئے نالے میں گرا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق بیانات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیس کی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔ 

مزید خبریں :