کھیل
05 اکتوبر ، 2012

ورلڈ ٹی20:ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیاکو جیت کیلیے 206رنزکا ہدف

ورلڈ ٹی20:ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیاکو جیت کیلیے 206رنزکا ہدف

کولمبو…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206رنز کا ہدف دیدیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈین قائد ڈیرن سامی نے کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ انکی ٹیم کے لیے نہایت ہی سود مند ثابت ہو ا اور ویسٹ انڈین بیٹسمینوں نے کینگروز کو دن میں تارے دکھادیئے اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنا ڈالے۔عالمی شہرت یافتہ کریبیئن آل راؤنڈر کرس گیل نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور انھوں نے صرف41گیندوں پرناقابل شکست75رنز بنائے۔جبکہ کیرن پولارڈ نے 15گیندوں پر 38کی طوفانی اننگز کھیلی اور وہ ویسٹ انڈین اننگز کی آخری گیند پر تین مسلسل چھکے لگاکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوائن براوو37اور سموئلز 26دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔واضح رہے کہ یہ اس ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے اور اس اننگز کے دوران 14چھکے لگائے گئے جن میں سے کرس گیل نے چھ چھکے لگائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کمنز 2،اسٹارک اور ڈوہرٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈین اننگز کے دوران کینگرو بولرز اور فیلڈرز مسلسل دباؤ میں رہے بالخصوص کرس گیل نے انھیں کافی ٹف ٹائم دیا۔

مزید خبریں :