Time 21 مئی ، 2021
پاکستان

نیب کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے، بلاجواز تنقید نہ کریں، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے، بلاجواز تنقید نہ کریں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرچیئرمین نیب نے کہا کہ آج کل نیب کے خلاف ایک منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا چل رہا ہے، کئی دفعہ کہہ چکا ہوں مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے، مثبت تنقید بے شک کریں، بلاجواز تنقید نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید وہی کرتے ہیں جنھیں آئین و قانون کا نہیں پتا، یہ لوگ جب روسٹرم پرآتے ہیں تو کہتے ہیں نیب کا قانون بڑا ڈریکونین ہے، روسٹرم پر آنے والا بندہ سمجھتا ہے کہ اس کو ڈریکونین والا جملہ ضرور کہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والا بھول جاتا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب قوانین کا مکمل جائزہ لیا ہے، سپریم کورٹ نے بھی یہ قرار نہیں دیا کہ نیب قوانین ڈریکونین ہیں، سپریم کورٹ نے نیب قوانین میں جو بہتری کی جاسکتی تھی وہ تجویز کی۔

مزید خبریں :