23 مئی ، 2021
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جدون اپنے بھائی اورکزن کےساتھ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کے لیے خود پیش ہوا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ملزم 3 مئی کو درج مائرہ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ہے جبکہ مائرہ قتل کیس میں دوسرا ملزم سعد امیربٹ اوراقراپہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔
خیال رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کو لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔
مقتولہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں 5 مارچ کو اپنی دوست اقرا سے مل کر گھر کا اوپر والا پورشن 65 ہزار روپے میں کرائے پر لیا تھا، دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں۔