کھیل
Time 24 مئی ، 2021

پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر

نسیم شاہ نے ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرائی، پی سی بی— فوٹو:فائل 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے مطابق پی ایس ایل  6 کے بقیہ میچز کیلئے بنائے گئے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظبی روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو 24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کیے گئے اپنی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی۔

تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی۔

بورڈ نے بتایا کہ پرانی رپورٹ جمع کروانے پر نسیم شاہ کو  ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا جس کے بعد تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ کے فیصلے کے بعد نسیم شاہ 26 مئی کو ابوظبی روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ 

مزید خبریں :