کاروبار
14 فروری ، 2012

کارکے رینٹل پاور کے کرائے کی عدم ادائیگی پر حکومت پاکستان کو نوٹس

کارکے رینٹل پاور کے کرائے کی عدم ادائیگی پر حکومت پاکستان کو نوٹس

کراچی … ترکی سے درآمد کئے گئے ”کارکے“ رینٹل پاور پلانٹ کے کرائے کی مد میں 2 کروڑ ڈالرسے زائد کی عدم ادائیگی پر ترک کمپنی نے حکومت پاکستان کو نوٹس بھیج دیا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ”کارکے“ رینٹل پاور پلانٹ کے کرائے کی مد میں 2کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے بقایا جات ہیں۔ ذرائع کے مطابق” کارکے“ کی طرف سے وزارت پانی و بجلی ، پیپکو اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کو بھیجے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ بقایاجات ادا نہ ہونے سے حکومت پاکستان کی طرف سے دی گئی ضمانت ڈیفالٹ ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ایک سینئر افسر کے مطابق ”کارکے“ رینٹل پاور پلانٹ کا ماہانہ کرایہ 90 لاکھ ڈالر ہے، تاہم حکومت کو ماہانہ 78لاکھ ڈالر ادائیگی کرنی ہوتی ہے کیونکہ کارکے کو ایڈوانس میں ہی 14 فیصد ادا کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوٹس کا جواب دینے کیلئے حکومت کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے۔

مزید خبریں :