Time 27 مئی ، 2021
پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ کا ڈاکوؤں کی گرفتاری میں مدد پر 2کروڑ 60 لاکھ روپے انعام کا اعلان

فوٹو: فائل

سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نےڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27خطرناک ملزمان سندھ کےکچے کے علاقوں میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں، اغوا برائے تاوان،قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بدنام زمانہ ملزمان واجد کندرانی،بدر عرف بدرو ڈاہانی کےسرکی قیمت دس 10لاکھ روپے واشو عرف سورہیہ کےسر کی قیمت 15لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

علی سبزوئی کےسرکی قیمت دس لاکھ اور بیلوبنگلانی کی گرفتاری پر 30لاکھ روپےانعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :