پاکستان
15 جنوری ، 2012

پمز اسپتال میں زیر علاج ملزم پر قاتلانہ حملہ ،دو خواتین جاں بحق

پمز اسپتال میں زیر علاج ملزم پر قاتلانہ حملہ ،دو خواتین جاں بحق

اسلام آباد … پمز اسپتال میں پولیس کی حراست میں زیر علاج ملزم پر قاتلانہ حملہ کی زد میں آکر کابینہ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد ایاز کی والدہ اور بہن جاں بحق ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق اغواء برائے تاوان کا ملزم رانا سرور گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گیا تھا اور اسے علاج کی غرض سے وی آئی پی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا،ملزم کی سیکورٹی پر 4 پولیس اہلکار بھی تعینات تھے ، دو حملہ آور وارڈ کے اندر گھس گئے اور غلطی سے دوسرے کمرے پر فائر کھول دیئے۔جس کی زد میں آ کر مریضہ صالح بی بی اور ان کی اٹینڈنٹ بلقیس بی بی ہلاک ہو گئیں ، حملہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید خبریں :