14 فروری ، 2012
حب …بلوچستان کے علاقے حب میں پولیس تھانہ وندرکی حدود سے دولاپتہ نوجوانوں کی لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔لاشوں کی شناخت بخشل بگٹی اور جان محمد مری کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو زرائع کے مطابق تھانہ وندرکی حدود سے دولاپتہ نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو تین ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کا تعلق ضلع لسبیلہ سے تھا ۔ملنے والی لاشوں کی شناخت بخشل بگٹی اور جان محمد مری کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر پہنچادیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔