Time 06 فروری ، 2025
پاکستان

کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں  پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کرک میں بہادرخیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے جبکہ  2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں :