Time 01 جون ، 2021
دنیا

آسٹریلیا میں فصلوں پر چوہوں کا حملہ، کسانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا

آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز کو دہائیوں بعد چوہوں کے  بدترین حملوں کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والی بارشوں سے نہ صرف فصلیں اچھی ہوئیں ہیں بلکہ ریاست نیوساؤتھ ویلز میں چوہوں کی افزائش بھی بڑھی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوہوں نے کسانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا، گھاس اور اناج کی فصلوں کو تباہ کردیا۔

چوہوں نے ایک کسان کی 46 ہزار ڈالر کی خشک گھاس اور 15 ہزار ڈالر کی اناج کی فصل تباہ کردی ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کسانوں کو  اسی طرح کے نقصانات کا سامنا ہے۔

کسان چوہوں کی خوراک اور ٹھکانہ بننے والی فصلوں کو جلانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں چوہوں کی بہتات دیکھی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :