07 اکتوبر ، 2012
سیول…کورین گلوکار کے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے جس نے ناصرف گینز ریکاڑڈ بکس میں جگہ بنالی ہے بلکہ میوزک چارٹس پر بھی سرِ فہرست جارہاہے۔جنوبی کو ریا کے شہر Seoul میں ایک کنسرٹ کا اہتما م کیا گیا جس میں 80ہزار افراد نے مل کر گلوکار کے ساتھ مل کرگینگ نم اسٹائل میں ڈانس کر کے دنیا کو حیران کر دیا ۔ صرف جنوبی کوریا ہی اس ڈانس اسٹائل کے سحرمیں جکڑا ہو نہیں بلکہ اب دنیا بھرمیں بھی ڈانس کے دیوانے من چلے سڑکوں پر جمع ہو کر گینگ نم ڈانس کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔