02 جون ، 2021
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان اور مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے درمیان پریس کانفرنس کے معاملے پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں دونوں رہنما پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو فیاض چوہان نے عظمیٰ بخاری سے کہا کہ آپ اپنا مؤقف دیں، پھر وہ اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔
اس پر عظمیٰ بخاری بولیں کہ پھر جواب الجواب بھی ہوگا۔
فیاض چوہان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بھی پیشکش کی جس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن جوائن کرنا چاہتے ہیں جو میرے ساتھ پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔