02 جون ، 2021
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی درآمدی اشیا پرٹیکس ختم یا کم کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے اور درآمدی خام مال پرٹیکس ختم کرنے سے 40 کے قریب صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 600 اشیا پرٹیکس ختم کیے جائیں گے یا انتہائی کم کردیے جائیں گے، 2500 کے قریب اشیا پر ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا مقصد برآمدی صنعت کو سستا خام مال فراہم کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خام مال کے علاوہ درآمدی مشینری پرٹیکس رعایت دینے کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں جس کے مطابق ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فارماسیوٹیکل کی مشینری اور خام مال پر ٹیکس میں رعایت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اورخام مال پربھی ٹیکس رعایت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور3 ہزار سے زیادہ درآمدی اشیا پرکسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔