14 فروری ، 2012
حیدرآباد…حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور سیشن کورٹ کے دفتر کے سامنے واقع دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی وڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ ڈاکووٴں نے حسب معمول آرام سے لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے دفتر اور سیشن کورٹ کے سامنے واقع اسٹیشنری کی دکان میں تین افراد نہایت اطمینان سے داخل ہوئے اور ستائیس ہزار روپے کیش اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس دوران ملزمان کا ایک ساتھی دکان کے باہر موجود رہااور گاہکوں کو دکان کے اندر جانے سے روکتا رہا۔ انتہائی حساس علاقے میں واقع ہونے کے باوجود ملزمان اطمینان سے فرار ہو گئے۔پولیس نے بعد میں روایتی کارروائی کی ا ور مقدمہ درج کرنے کا احسان کر دیا۔