07 اکتوبر ، 2012
دمشق…شام کے وزیر دفاع جنرل فہد نے کہاہے کہ باغیوں کے ساتھ لڑائی میں فوج کا پلہ بھاری ہے اور جلد ہی ملک کو باغیوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار پھینک دینے والے باغیوں کیلئے عام معافی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغاوت شام کی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کا نتیجہ ہے کیونکہ شام کی حکومت اسرائیل مخالف گروپوں کی حمایت کرتی ہے۔ فوج کی صلب اور حمس میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جہاں لڑاکا طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔