Time 07 جون ، 2021
پاکستان

’کورونا ویکسین لگوانے سے روکنے والے جاہل ہیں‘

فوٹوفائل

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپو ویکسی نیشن سینٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے، اس حوالے سے علمائے کرام کا فتویٰ بھی موجود ہے کہ عوام ویکسین ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روکنے والے جاہل ہیں، بڑے بڑے علمائے کرام نے بھی ویکسین لگوالی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین مرکزی روایت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے بھی عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوائیں اور اپنے پیاروں کو کورونا کی وبا سے بچائیں۔

علمائے کرام نے میڈیا سے بھی ویکسین لگوانے کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اپیل کی۔

مزید خبریں :