پاکستان
14 فروری ، 2012

کراچی:فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دوکارکن جاں بحق

کراچی:فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دوکارکن جاں بحق

کراچی. . . . . .کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کالعدم تنظیم کے دو کارکن ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد 2 نمبر بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جواسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ مرنے والوں کی شناخت شبیر اور عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عتیق ایک کالعدم تنظیم کا علاقائی ذمے دار تھا۔لاشوں کو پولیس کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گزشتہ شب بھی قصبہ کے علاقے اتحاد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :